سعودی ولی عہد کے بیٹے کی تصویر۔ سوشیل میڈیاپر غیر معمولی پزیرائی
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے بیٹے شہزادہ سلمان کی الہلال کلب کے دورے کے موقعے پر لی گئی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
ویب نیوز مزمز کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان کے بیٹے اور الہلال کلب کے چیئرمین فہد بن نافل کی تصویر الہلال کلب کے حلقوں میں غیر معمولی پذیرائی حاصل کر رہی ہے۔
سعودی ولی عہد کے بیٹے نے اتوار کو الہلال کلب کا دورہ کیا تھا اور وہ نیلے رنگ کی شرٹ پہنے ہوئے تھے۔
الہلال کے مداحوں کو جیسے ہی شہزادہ سلمان بن محمد کی کلب آمد اور تصویر وائرل ہونے کا علم ہوا تو ہر ایک نے اپنے اکاﺅنٹ پر تصویر شیئر کی۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس موقع پر تبصرے کیے۔
ابو عبداللہ نے دعائیہ تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ’اللہ انہیں والدین کے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے۔ اپنے باپ کی طرح طاقتور، آزاد سیاستدان بنائے۔‘
ٹوئٹر پر ایک اور صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’یہ شیر کا بچہ ہے، اللہ پاسبانی کرے۔‘
بوناصر نے تحریر کیا ’اللہ سلامت رکھے۔ ہمیں ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا بیٹا بے حد عزیز ہے۔ خواہش ہے کہ ایشین کپ کے ساتھ بھی ان کی تصویر دیکھوں۔
(بشکریہ اردو نیوز)
No comments:
Post a Comment