بچوں کے رسائل و اخبار: محبان اردو کی حوصلہ افزائی کے منتظر
جسمانی غذا کا اہتمام توبڑے شوق سےکیا جاتا ہے لیکن روح کی غذا مطالعہ کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔ یہ ہمارے معاشرہ کا المیہ ہے کہ چائے سگریٹ اوردیگر خرافات پر روزانہ سیکڑوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں لیکن کسی کتاب یا اخبار خریدکر اپنی مادری زبان سےعملی محبت کا ثبوت پیش کرنے میں وہ لوگ بھی ناکام ہیں جو اردو سے محبت کا دم بھرتے ہیں اور اردو کی روزی روٹی کھاتے ہیں۔
کتابوں کی اہمیت و افادیت آج بھی اظہرمن الشمس ہے. جدید ٹیکنالوجی کے اس دور میں جہاں ہم صرف موبائل و انٹرنیٹ کے سحر میں گرفتار ہیں وہیں اس ٹکنالوجی کے موجد اہل مغرب نےآج بھی کتابوں سے الفت کا رشتہ ماضی کی طرح نہایت مضبوط و مستحکم کر رکھا ہے یہ زندہ قوموں کی علامت ہے کہ وہ اپنی زبان سے والہانہ عقیدت رکھتی ہیں۔
آج کے اس ترقی یافتہ دور میں باپ صرف حصول معاش کی دوڑ میں لگاہوا ہے۔ماوں کے ہاتھ میں کتاب کے بجائے ریموٹ کنٹرول آگیا ہے ۔ رہی سہی کثر انٹرنیٹ نے پوری کردی ۔اسمارٹ فون نے بچوں کی معصومیت چھین لی ہے۔۔ صرف نصابی کتابیں ہی مجبوری میں پڑھتے ہیں ۔نہ صرف اخبار و رسالوں سے بلکہ کارٹون کہانیوں اور کامکس سے بھی کوسوں دور ہوگئے ہیں۔ یہ بہت بڑا المیہ ہے۔ اسکول اور کالج کے اساتذہ صرف درسی کتابوں پر توجہ دیتے ہیں ۔ غیر نصابی سرگرمیوںکے تحت مختلف کتابییں اور اخبارات پڑھنے کی ترغیب نہیں دی جاتی ۔تعلیمی مراکزمیں اب لائبریری کا کوئ تصور باقی نہیں رہا۔جس کی وجہ سے طلباء نہ صرف اخلاقی طور پر بہت کمزورہوگئے ہیں بلکہ، قوم و ملت کے لئے ان کی صلاحتیں ثمرآور ثابت نہیں ہورہی ہیں ۔جس کی وجہ سے معاشرہ میں ایک بے چینی پائی جاتی ہے۔
بچوں کو بااخلاق باکرداربنانا والدین و اساتذہ کہ ذمہ داری ہے۔اس سے پہلو تہی معاشرہ میں منفی نتائج لاتی ہے۔ اولیائے طلباء اساتذہ دیانتداری سے انکی تربیت کرے۔کل کے دن یہی بچے باشعورہوکر قوم و ملت کیلئے سودمند ثابت ہوں گے۔
کہتے ہیں کہ استاذ بادشاہ نہیں ہوتا،لیکن علم و فکر کی جلا بخش کراپنے شاگردکو بادشاہ بناسکتا ہے۔علم کے بناء ہی خالقِ برتر نے ہمیں اشرف المخلوقات کا درجہ دیاہے۔جب یہ علم دوسروں کے لئے رہبری اور انسانیت کی فلاح و کامرانی کا ذریعہ بن جائے تو کیا کہنے؟؟
والدین اساتذہ، محبان اردو مذہبی سماجی ،فلاحی تنظیمیں نئی نسل کو مادی زبان کی مٹھاس سے آشنا کرنے کے لئے اپنا بھرپور تعاون دیں۔ اردو سے ان کا رشتہ مضبوط کرنا اپنی تہذیب ثقافت اور اسلام سے رشتہ مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔
بچوں میں اردو سے محبت اورانسیت پیدا کرنے کے لئے محبانِ اردو، اساتذہ خصوصاَ والدین کی توجہ درکار ہے۔
• بچے کھیل کھیل میں بہت کچھ سیکھ جاتے ہیں۔چونکہ آج کل کے بچےاسمارٹ فونس اوور ٹیبلیٹس میں خصوصی دلچسی لیتے ہیں۔ انہیں اردو سیکھنے والی مختلف ایپ ڈاون لوڈ کرکے دیں۔
• اپنے گھروں میں زینت کے طورپر اردو کے طغرے لگائیں ۔
• ایک بلاک بورڈ اس جگہ پر آویزاں کریں جہاں سے بچوں کا گزر ذیادہ ہو۔ اس بورڈ پر روزانہ کی بنیاد پر اردو کے الفاظ تحریرکریں۔ ساتھ میں رومن میں بھی لکھیں۔ تاکہ بچوں کو سمجھنے میں آسانی ہو۔
• بچہ جب کسی چیزکامطالبہ کرے تو اردو میں لکھ کردینے کے لئے کہیں۔
• روزانہ ایک صفحہ اردو لکھنے اور پڑھنے والے بچوںکو ماہانہ ترغیبی انعامات دیں۔
• ہر اتوار کو بچوں کی کہانیاں دلچسپ انداز میں پڑھ کر سنائیں۔
• بچےآپسی جھگڑوں کی شکایت لے کر آئیں تو ان سے اردو میں لکھ کر دینے کا مطالبہ کریں۔اس کے بعد ہی فیصلہ کریں۔
• اس طرح بچے کسی بھی موضوع پر لکھنے اور بولنے پر قادر ہوجا ئینگے۔
• سفر میں اردو کی کوئی کتاب ساتھ رکھنے کے لئے پابند کریں۔ دورانِ سفر مطالعہ کی عادت سے بچے بڑے لطف اندوزہوں گے۔
• سفر میں جانے سے قبل ضروری اشیاء کی فہرست اردو میں بنانے کے لئے کہیں۔
• محلے کے بچوں کے ساتھ اردو دانی کا مقابلہ رکھیں اور ترغیبی انعامات دیں ۔
• گھرمیں جب کوئی تقریب منعقد ہوتی ہے تو خاندان بھرکے بچے ایک جگہ جمع ہوجاتے ہیں۔ان بچوں کے درمیان بیت بازی، حمدو نعت کا مقابلہ رکھیں۔
• بچوں کے رسالے ان کے نام سے جاری کروائیں۔لفافےپر بچے اپنا نام دیکھ کر بہت خوش ہوتے ہیں اور ہر ماہ پوسٹ کا انتظار بھی کرتے ہیں۔
• ان کی سالگرہ پرکتابوں کا تحفہ دیں۔
• غیر نصابی سرگرمیوں کے تحت اساتذہ ،بچوں کو کلاس میں کوئی ایک کہانی پڑھ کر تبصرہ کرنے کے لئے کہیں۔
• بہترین رائے دینے والے بچے کو حوصلہ افزائی کریں۔
• اگر آپ کا بچہ اردومیڈیم سے تعلیم حاصل نہیں کررہا ہوتو اولیاء طلباء مل کر انتظامیہ پر زور دیں کہ وہ اردو کو بھی نصاب میں شامل کریں اورباقاعدہ ٹیچر کا تقررکریں۔
بچوں کی کہانیاں ننھے دماغوں کی سوچ فکر کو جلابخشتی ہیں۔ خلوص،ایثار،خدمت خلق،وفاداری اور ہمدردی کے جذبات بیدار کرتی ہیں۔ بچےنیکی اور بدی میں امتیاز کرنے لگتے ہیں۔کہتے ہیں کہ مطالعہ طلباء کی صلاحیتوں کو ابھارتاہے، علم و آگہی ،شعور و ادراک ، نیز فکر و نظر کی دولت سے نوازتا ہے۔جس کی وجہ سے طلباء اپنے میدان میں عروج حاصل کرتے ہیں۔
ہندوستان سے شائع ہونے والے بچوں کے رسائل وجرائد کی مکمل فہرست معہ سالانہ خریداری و پتے قارئین کی دلچسی و مدیراں کی حوصلہ افزائی کے لئے پیش کئے جارہے ہیں۔ امید کہ اپنے بچوں کو تحفہ کی شکل میں ان رسائل جرائد کو جاری کروائیں گے۔
• . محبانِ اردو، ادارے ،اساتذہ برادری بچوں کے رسائل وجرائد کی توسیع اشاعت کے لیے آگے آئیں ۔ ہر اسکول ٹیچر کم از کم پانچ طلبا کو کوئی ایک رسالہ پہلے خرید کر تحفہ دے اس طرح انہیں خریدکر پڑھنے کی ترغیب ملے گی .
• اردو رسائل وجرائد کی توسیع اشاعت اور طلباء کو اردو سے جوڑنے کے لئے والدین خصوصاً اساتذہ کرام، اسکول انتظامیہ کو غیر نصابی سرگرمیوں کے تحت طلباء میں شعور بیدار کرنے کی بھی اشد ضرورت ہے.
• انتظامیہ جہاں سال بھر کی فیس طلباء سے ایک مشت حاصل کرنے کی کوشش میں ہے. ساتھ ساتھ بچوں کے رسائل وجرائد کا سالانہ زر تعاون بھی حاصل کرلیں تو توسیع اشاعت کے ساتھ ساتھ، طلباء میں ان رسائل کو پڑھنے کا ذوق بھی پروان چڑھے گا.
• اسکول وکالج انتظامیہ سے درخواست ہے کہ وہ اپنے اپنے ادارے میں ایک لائیبریری کا بھی قیام عمل میں لائیں.
• . صحافتی برادری ان رسائل وجرائد کی مناسب تشہیر کرے. تاکہ اردو کو فروغ ملے اور نئی نسل اپنی مادری زبان کی بقا کا زریعہ بنے.
۔ ان تمام رسائل وجرائد کے مدیران سے گزارش ہے کہ وہ جدید ٹکنالوجی سے بھی فائدہ اٹھائیں اور Pay TM, Google Pay, Phone peسے اپنے اکاونٹ کو مربوط کریں اور واضح طور پر اپنے اپنے رسالوں میں شائع کریں تاکہ ذیادہ سے ذیادہ احباب خریدار بن سکیں۔ کیونکہ بنک اور پوسٹ آفس سے رقم ارسال کرناوقت طلب مسئلہ ہے۔ ڈیجئٹل ویلیٹ کے ذریعہ آسانی سے سالانہ خریداری ارسال کی جاسکتی ہے۔دوسرا READ AND LEAD FOUNDATION AURANGABAD, کے روحِ رواں جناب مرزاعبدالقیوم بیگ صاحب ندوی،کی خدمات حاصل کریں ۔شہر اورنگ آباد میں انہوں نے اردو ماہناموں کی فروخت کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ وہ بچوں کو جیب خرچ سے حاصل ہونے والی رقم کو پس اندازکرکے،اردو رسائل وجرائد خریدنے کی کامیاب ترغیب دیتے ہیں۔ یہ حکمت عملی کافی سودمندثابت ہورہی ہے۔ وہ مختلف اسکولوں کا دورہ کرتے ہوئے، انتظامیہ اور طلباء کی ذہن سازی کرتے ہیں۔ جس سے بہترین نتائج برآمد ہورہے ہیں۔
ہندوستان سے شائع ہونے والے بچوں کے رسائل وجرائد کی مکمل فہرست پیش خدمت ہے۔
فی شمارہ: 18روپے٭سالانہ200 روپے
Maktaba Jamia Limited, Jamia Nagar, New Delhi-110025
Contact:911126987295
monthlypayamitaleem@gmail.com
سالانہ خریداری بزریعہ منی ا ٓرڈر ارسال کریں۔
فی شمارہ: 30روپے٭سالانہ350 روپے
IDARA ALHASNAT
RAMPUR-244901 U.P
Contact:919997344420
BANK DETAILS
BACHON KA HILAL,
A/C: 0932002100118830
PUNJAB NATIONAL BANK,
BRANCH: MAIN BRANCH
RAMPUR
IFSC: PUNB0093200
فی شمارہ: 8روپے٭سالانہ80 روپے
URDU ACADEMY, C.P.O BUILDING,
KASHMIRI GATE, DELHI-10006
KASHMIRI GATE, DELHI-10006
Contact::011-23865436
urduacademydelhi@gmail.com
ڈرافٹ/ چک سکریٹری اردو اکیڈمی،دہلی کے نام ہونا چاہئے
مدیر:ڈاکٹرشیخ عقیل احمد
نائب مدیر :ڈاکٹرعبدالحئی
فی شمارہ: 10روپے٭سالانہ100 روپے
WEST BLOCK 8, WING 7,
RK PURAM, NEW DELHI-110066
RK PURAM, NEW DELHI-110066
Contact:011-26109746
ncpulsaleunit@gmail.com
ڈرافٹ/ چک /منی آرڈرNCPUL کے نام روانہ کریں
مدیر:رحمانی سلیم احمد
فی شمارہ: 15روپے٭سالانہ150 روپے
ISLAM PURA,
MALEGAUN-423203
Contact::919890801886
gulshaneatfal@gmail.com
ڈرافٹ/ چک
GULSHAN-E-ATFAL کے نام ہونا چاہئے
GULSHAN-E-ATFAL کے نام ہونا چاہئے
فی شمارہ: 30روپے٭سالانہ350 روپے
Gala No. 14, Kedy Tower Basement,
233/234, Bellasis Road, Nagpada Junction,
Mumbai – 00008.
Contact:: 919322519554
233/234, Bellasis Road, Nagpada Junction,
Mumbai – 00008.
Contact:: 919322519554
http://www.gulbootey.com
gulbootey@gmail.com
ڈرافٹ/ چک "گل بوٹے ممبئی " کے نام ہونا چاہئے
فی شمارہ: 15روپے٭سالانہ200 روپے
MILLAT ACADEMY,
SARKARA, BIJNOOR-246761 (UP
SARKARA, BIJNOOR-246761 (UP
chchasathi@gmail.com
Contact:919758219175
Contact:919758219175
BANK DETAILS: MILLAT ACADEMY
A/C: 32065635905, STATE BANKOF INDIA
CHAKRAMAL BRANCH,
IFSC:SBIN0007029
سالانہ خریداری بزریعہ منی ٓرڈر ارسال کریں۔
ماہنامہ"نیاکھلونا" کولکتہ
مدیرہ:خورشیدجہاں
فی شمارہ: 15روپے٭سالانہ150 روپے
21B, ALEEMUDDIN STREET,
PARK STREET, KOLKATA,700016, WEST BENGAL
PARK STREET, KOLKATA,700016, WEST BENGAL
nayakhelaonakolkata@gmail.com,
mizgaanpublications@gmail.com
mizgaanpublications@gmail.com
Contact:919830126311
BANK DETAILS: NAYA KHELAONA
A/C:454601010036555, UNION BANK OF INDIA
IFSC: UBIN0545465, , BRANCH:KOLKATA
فی شمارہ: 15روپے٭سالانہ200 روپے
ISLAMIC CENTER,
NEAR ALFURQAN MASJID,
AMRUT NAGAR, MUMBRA,
THANE- 400612, MAHARASHTRA
Contact::8108451051
Jannatkaphool1@gmail.com
BANK DETAILS
INAYATULLAH
KIFAYATULLAH KHAN
A/C:002510100035493,
BANK OF INDIA
KALYAN BRANCH, IFSC:BKID0000025
مدیر:عبداللہ دامداابوندوی
فی شمارہ: 35روپے٭سالانہ350 روپے
IDARA ADABE ATFAL,
Jali Road,
BHATKAL- 541320 KS.
Jali Road,
BHATKAL- 541320 KS.
Contact:918884806219
monthlyphool@gmail.com
سالانہ خریداری بزریعہ منی ٓرڈر ارسال کریں۔
ایڈیٹر خیال انصاری
فی شمارہ: 4 روپے، سالانہ 200 روپے
772- Contact:09270910011
, KHUSHAMAD PURA, MALEGAON-423203
Khair.andesh.mlg@gmail.com
BANK DETAILS
KHAYAL ANSARI IFSC:MAHB0000278
A/C:20141292094
BANK OF MAHARASHTRA
BANK OF MAHARASHTRA
BRANCH:MALEGAON
,
فی شمارہ :25 روپے: سالانہ : 250 روپے
ترسیل زر کا پتہ:
Kashanae Kausar
Dr. Shaikh Bunker Colony,
KAMPTEE- 441001
-Dist. Nagpure
MS
Contact Number :
93732 16938
93266 69893
فی شمارہ : 30 روپے/300. سالانہ
Iqra Academy of Research
& Publications
Near Abode Apartments
Vaslane 3rd Cross,Kalpana Road,
Mangalore-575 002
Contact: 824 - 2434313
91 99014 00511
Email: iqramangalore@gmail.com
(سالانہ چندہ بذریعہ منی آرڈر ارسال کریں)
Web site info@iqramangalore.org
فی شمارہ: 15روپے٭سالانہ200 روپے
ISLAMIC CENTER,
NEAR ALFURQAN MASJID,
AMRUT NAGAR, MUMBRA,
THANE- 400612, MAHARASHTRA
MS ۃٰؓContact:8108451051
Jannatkaphool1@gmail.com
BANK DETAILS
INAYATULLAH
KIFAYATULLAH KHAN
A/C:002510100035493,
BANK OF INDIA
KALYAN BRANCH, IFSC:BKID0000025
مدیر:عارف شریف
فی شمارہ:40روپے٭سالانہ900 روپے
فی شمارہ:40روپے٭سالانہ900 روپے
B-92, Ekta Vihar, North, Rampur Road,
MORADABAD-244001 UP
Contact:9027626282
faithfulchildren@gmail.com
BANK DETAILS
MOHAMMED ARIF,
A/C: 122104000001427
IDBI BANK
BRANCH: MAJHOLI CHOWK,
IFSC: IBKL0000122
*******
نوٹ: مالی دشواریوں کے باعث کچھ رسائل پابندی شائع نہیں ہورہے ہیں۔ باذوق احباب حوصلہ افزائی کریں توپوری آب و تاب کے ساتھ دوبارہ احیاء عمل میں آسکتا ہے۔
******
نوٹ: مالی دشواریوں کے باعث کچھ رسائل پابندی شائع نہیں ہورہے ہیں۔ باذوق احباب حوصلہ افزائی کریں توپوری آب و تاب کے ساتھ دوبارہ احیاء عمل میں آسکتا ہے۔
******
commendable work done by Br Majeed Arif for introducing kids magazines including monthly "FAITHFUL CHILDREN" of Arif Sharif
ReplyDeleteبہت شکریہ جزاک للہ خیرا
ReplyDeleteمحترم عارف شریف صاحب
ایڈیٹر انگریزی ماہنامہ " فیتھفل چلڈرن" مرادآباد