مکہ المکرمہ میں تیز رفتار کار مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا گئی - My city Nizamabad | Info on History Culture & Heritage | Urdu Portal | MyNizamabad.com

31.10.20

مکہ المکرمہ میں تیز رفتار کار مسجد الحرام کے دروازے سے ٹکرا گئی

جدہ: سعودی عرب کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایک تیز رفتار کار مکہ میں موجود مسجد الحرام سے ٹکرائی ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اس گاڑی میں ایک سعودی شہری سوار تھا اور یہ واقعہ جمعے کی شب 10 بج کر 30 منٹ کے قریب پیش آیا۔ ایک تیزرفتار گاڑی سڑک پر موجود رکاوٹ سے ٹکرائی اور اسے عبور کر گئی۔ ڈرائیور گاڑی روکنے کے بجائے اسے چلاتا رہا جب تک وہ مسجد الحرام کے جنوبی حصے میں واقع ایک باہری دروازے سے نہیں ٹکرا گیا۔ پولیس نے کار میں موجود ڈرائیور کو گرفتار کر لیا جو سرکاری اطلاعات کے مطابق ’غیر معمولی حالت‘ میں تھا۔ حکام نے اس کی وضاحت نہیں کی اور نہ ہی گرفتار شخص کے متعلق مزید معلومات فراہم کی ہے۔ سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق اس شخص کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ سرکاری چینل قرآن ٹی وی پر حادثے سے قبل اور بعد میں مسلمانوں کو خانہ کعبہ کا طواف کرتے دیکھا گیا ہے۔ امکان ہے کہ اس دوران اندر موجود افراد حادثے سے لاعلم رہے۔

No comments:

Post a Comment