ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی کے ہاتھوں مسابقتی امتحانات کی تیاری کے متعلق ایپ کا افتتاح
تعلیم کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال لازمی۔طلباء استفادہ کریں
محبوب نگر۔یکم جولائی(بذریعہ ایمیل)
موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کو انسانی ضروریات کی تکمیل کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ ایک ایسے دور میں جب کہ کرونا وباء کے سبب حقیقی کمرہ جماعت کی تعلیم مسدود ہوگئی ہے اساتذہ اور طلباء انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن تدریس اور اکتساب کو ترجیح دے رہے ہیں۔
موجودہ دور میں ٹیکنالوجی کو انسانی ضروریات کی تکمیل کے لیے استعمال کیا جارہا ہے۔ ایک ایسے دور میں جب کہ کرونا وباء کے سبب حقیقی کمرہ جماعت کی تعلیم مسدود ہوگئی ہے اساتذہ اور طلباء انٹرنیٹ کے ذریعے آن لائن تدریس اور اکتساب کو ترجیح دے رہے ہیں۔
مختلف مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے طلباء ویب سائٹوں کی تلاش میں رہتے ہیں جہاں ان کے لیے درکار مواد آسانی سے دستیاب ہو۔ تعلیمی مواد کی فراہمی کا ایک موثر ذریعہ فون کے اپلیکیشن ہیں۔ نیٹ‘ بی ایڈاور دیگر مسابقتی امتحانات کی تیاری کے لیے انگریزی اور اردو میں معروضی سوال جواب‘ٹیسٹ اور دیگر معلومات پر مبنی ایک معلوماتی ایپ عقیل اکیڈیمی Aqeel Academyکے نام سے گوگل پلے اسٹور پر فراہم کیا گیا ہے۔ اس معلوماتی ایپ کو محبوب نگر کے متوطن گورنمنٹ جونیر کالج ظہیر آباد کے ایک ہونہار فزکس لکچرر محمد عقیل الرحمٰن نے اپنی ذاتی جستجو سے تیار کیا ہے۔
گوگل پلے اسٹور پر یہ ایپ مفت دستیاب ہے۔ اس ایپ کا افتتاح ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی صدر شعبہ اردو اور وائس پرنسپل این ٹی آر ڈگری کالج نے آج کیا اور اس ایپ کے افتتاح کے موقع پر انہوں نے کہا کہ عقیل الرحمٰن نے بڑی مہارت سے یہ ایپ تیار کیا ہے اس میں نیٹ‘بی ایڈ اور دیگر مسابقتی امتحانت کے طلباء کے لیے فزیکل سائنس‘بائیو سائنس‘ کرنٹ افیرس‘جنرل نالج اردو اور تعلیمی نفسیات کے موضوعات کو شامل کیا گیا ہے اور طلباء کو امتحانی شکل میں سوالات دئے گئے ہیں روازنہ ایپ میں نئے سوالات شامل کیے جارہے ہیں۔ تلنگانہ اور دیگر ریاستوں میں گھروں میں مقیم طلباء اس ایپ سے استفادہ کریں۔ ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے گوگل پلے اسٹور میں Aqeel Academyٹائپ کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر محمد اسلم فاروقی نے اس موقع پر عقیل الرحمٰن کی صلاحیتوں کی ستائش کی۔ جو محبوب نگراور ظہیر آباد میں فزکس موضوع کی تدریس کے علاوہ طلباء کو یہ مسابقتی امتحانات کا مواد فراہم کر رہے ہیں اس کے ساتھ ہی وہ ٹریژری بلس اور انکم ٹیکس ریٹرنس کی مہارت بھی رکھتے ہیں اور کئی دفاتر کے ملازمین ان کی خدمات سے استفادہ کر رہے ہیں۔ امید کی جاتی ہے کہ محمد عقیل الرحمٰن کا تیار کردہ یہ ایپ طلباء کو ان کی تعلیمی ضروریات میں معاون ہوگا۔
No comments:
Post a Comment