نظام آباد کی تاریخ - My city Nizamabad | Info on History Culture & Heritage | Urdu Portal | MyNizamabad.com

12.10.19

نظام آباد کی تاریخ


شہر نظام آباد کو اندور یا اندراپوری بھی کہا جاتا ہے۔ یہ شہر ریاست تلنگانہ کا ایک ضلع میونسپل کارپوریشن ہے جسکی کُل آبادی 10لاکھ سے زیادہ ہے۔ اور ریاست کے دس گنجان آبادی والے شہروں میں شمار کیا جاتا ہے۔
ضلع کے 36 منڈل ہیں اور یہ ریاست کے دارالحکومت حیدرآباد سے 171 کلومیٹر شمال میں واقع ہے۔
آٹھویں صدی عیسوی میں نظام آباد پر سلطنت راشٹر اکتا کے بادشاہ اندرا ولبھ پنتھیا نے حکومت کی تھی۔
1905ء میں سکندرآباد اور منماڑ کے درمیان براہ نظام آباد ریلوے لائن بچھائی گئی اور اسٹیشن کا نام نظام سرکار نظام الملک کے نام پر نظام آباد رکھا گیا۔ 1923ء میں دریائے مانجرا پر اچم پیٹ کے مقام پر نظام ساگر ڈیم بنایا گیا جس سے ہزاروں ایکڑ اراضی سیراب ہوتی ہے۔
ضلع نظام آباد کے کئی اہم ٹاﺅن اور منڈل ہیں جیسے بودھن، آرمور، کاماریڈی، بانسواڑہ، بھیمگل اور یلاریڈی وغیرہ۔ بودھن کے علاقے شکر نگر میں ایشیا کی مشہور نظام شوگر فیکٹری قائم ہے۔

2 comments:

  1. Its good that one of the top most required website established mr majeed bhai is created a first diffinition of the city informations and other things are so much appreciated but some more things to develop in the site later on it can be much possible
    My good wishes to the c.e.o. and other concern staff..

    This is Azeem khan zaid
    Zaid mansion
    7-14-53/50
    Habeeb nagar Nizamabad

    ReplyDelete
  2. بہت شکریہ جزاک اللہ خیرا محترم عظیم خاں زیدصاحب
    آپ کے مشوروں کا خیرمقدم کیا جائے گا۔
    مفیدمشوروں سے نوازتے رہیں ۔
    شکریہ

    ReplyDelete