محمد عبدالمجید نام ، مجید عارف قلمی نام نظام آباد کی ادبی سرگرمیوں سے وابستہ رہے ہیں۔
علامہ اقبال لائبریری ،قلعہ کے بانی ہیں۔ مختلف تحریری مقابلہ میں انعامات حاصل کرچکے ہیں۔ ان دنوں سعودی عرب میں مقیم ہیں۔
"خرافات قلم" کے نام سے مزاحیہ مضامین کا ایک مجموعہ منظر عام پر آچکا ہے۔ روزنامہ " منصف" کے نظام آبادسے پہلے کالم نگار ہونے کا انہیں اعزازحاصل ہے۔ معروف کتابیں"اصلاح معاشرہ و ازالہ منکرات" اور "دینی و اخلاقی قاعدہ" کے مولف ہیں۔ ان کتابوں کا انگریزی، تلگو،ہندی زبانوں میں ترجمہ بھی ہو چکا ہے۔ جہیز کے موضوع پر تحریری مقابلہ میں ان کے ایک مضمون کو گورنر آندھراپردیش نےایورڈ سے نوازا ہے۔
No comments:
Post a Comment